Sunday, September 8, 2024

خطے میں کسی کی اجارہ داری قبول نہیں  : چودھری نثار  

خطے میں کسی کی اجارہ داری قبول نہیں  : چودھری نثار  
August 28, 2015
لندن(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خطے میں کسی ملک کی اجارہ داری یا تسلط کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ لندن میں برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات میں اُنہوں نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات پر خطے کے ممالک اور بین الاقوامی برادری نے مثبت ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانہ قابل قبول نہیں ہے  پاکستان خطے میں کسی ملک کی اجارہ داری یا تسلط کو قبول نہیں کرے گا جبکہ برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر مسائل کا حل نکالیں۔ دونوں ممالک کے درمیاں مذاکرات میں تعطل پر برطانیہ کو تشویش ہے۔