Friday, May 3, 2024

خطے میں نئی کشیدگی نہیں چاہتے ،ایرانی صدر

خطے میں نئی کشیدگی نہیں چاہتے ،ایرانی صدر
May 11, 2018
تہران (92 نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی نے جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایران خطے میں نئی کشیدگی نہیں چاہتا۔ حسن روحانی نے یہ بات اسرائیل کی طرف سے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد کہی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر سے گفتگو میں حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں تناؤ کم کرنے ،سکیورٹی اور استحکام مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر اینگلا مرکل نے کہا کہ امریکا کی علیحدگی کے باوجود وہ  جوہری معاہدے قائم رکھنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں اُس کے کردار پر بات چیت کرنے پر بھی زور دیا۔