Friday, April 19, 2024

خطے میں قیام امن کےلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم

خطے میں قیام امن کےلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم
April 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اورامن کےلیےسارک ممالک کواہمیت دیتےہیں خطے میں قیام امن کےلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے  کیبنیٹ سیکرٹریزاورسارک ممالک کے وفد نے ملاقات کی جس میں بیرسٹر ظفر اللہ خان ،ارجون بہادر ،سیکرٹری جنرل سارک سعید عبدالناس یوسفی سمیت بنگلا دیش ،بھارت، بھوٹان ، نیپال اورسری لنکا کےکیبنٹ سیکریٹری شامل تھے۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف  نے کہا کہ  پونے دو ارب کی آبادی جنوبی ایشیا کی بڑی مارکیٹ ہے وسائل سے استفادہ حاصل کرکےترقی حاصل کرنا ہوگی۔ وسائل کے درست استعمال سے عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی امنگیں سارک تنظیم کے ایجنڈے پر ہیں سارک کے پلپٹ فارم سے غربت کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے۔