Friday, April 26, 2024

خطے میں امن کو ترقی سے اورترقی کو امن سے منسلک کرنا ہوگا:نواز شریف

خطے میں امن کو ترقی سے اورترقی کو امن سے منسلک کرنا ہوگا:نواز شریف
July 9, 2015
اوفا(92نیوز) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون بڑھانے کی بڑی اہم تنظیم ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف کا برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ خطے میں ترقی کا وژن رکھتا ہوں،پاکستان میں ترقی کا انڈیکس تیزی سے اوپر جا رہا ہےخطے میں ترقی کیلئے میری چار تجاویز بڑی اہم ہیں،تجارت کیلئے بہتر سڑکوں اور موٹر ویز کا جال بچھایا جانا ضروری ہے۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لئے نہیں پوری دنیا کیلئے ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے،خطے میں امن اور ترقی کیلئے سب کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہوگا،امن کو ترقی سے اورترقی کو امن سے منسلک کرنا ہوگا۔