Saturday, April 27, 2024

خطروں کے کھیل میں سپائیڈر وومین کی دلچسپ انٹری

خطروں کے کھیل میں سپائیڈر وومین کی دلچسپ انٹری
October 1, 2018
مانچسٹر( 92 نیوز ) خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا  یہ تو منچلوں کیلئے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ اب برطانوی شہر مانچسٹر کی اس خاتون کو دیکھیں جو بنا کسی حفاظتی اقدام کے آٹھ منزلہ عمارت پر چڑھنے کا مظاہرہ کررہی ہے ، دیکھنے والوں پر تو خوف طاری ہوا مگر اس جانباز خاتون نے محض ایک منٹ چالیس سیکنڈ میں عمارت سر کرلی ۔ سپائیڈر مین کے بعد اب اس سپائیڈ وومین کی ویڈیو نے بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے ۔