Monday, May 13, 2024

خطرناک کورونا وائرس دنیا میں 22 لاکھ سے زائد جانیں نگل گیا

خطرناک کورونا وائرس دنیا میں 22 لاکھ سے زائد جانیں نگل گیا
January 29, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) خطرناک کورونا وائرس دنیا میں 22 لاکھ سے زائد جانیں نگل گیا۔ متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

امریکا میں وبا سے مزید 3 ہزار 908 افراد چل بسے، ہلاکتیں 4 لاکھ 43 ہزار ہو گئیں۔ میکسیکو میں  مزید ایک ہزار 506، برازیل میں ایک ہزار 439 ، برطانیہ میں ایک ہزار 239 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

عالمی معیشت میں سیاحت کی صنعت کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ کورونا وائرس نے سیاحت کا پہیہ بھی جام کر دیا۔ 2020 عالمی سیاحت کے لئے بدترین سال رہا۔

ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے سربراہ ضوراب پولوککاشولی کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے 2020 میں عالمی سیاحت کو 1.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ کورونا وبا کے پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے بہت کم لوگوں نے سفر کیا جس کی وجہ سے متعدد ممالک کی اقتصادیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

ضوراب پولوککاشولی کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کو 2009 کے عالمی معاشی بحران سے بھی گذشتہ سال 11 گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ بحران کی وجہ سے سیاحت کے شعبے سے منسلک 100 ملین سے زائد افراد کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں۔ صرف براعظم ایشیا میں 2020 میں 74 فی صد کم لوگوں نے سفر کیا۔