Tuesday, April 23, 2024

خطرناک کوبرا بھی ہیوی بائیک کا شوقین نکالا

خطرناک کوبرا بھی ہیوی بائیک کا شوقین نکالا
July 9, 2018
برلن ( 92 نیوز ) خطرناک کوبرا بھی ہیوی بائیک کا شوقین نکالا، بس پھر کیا تھا  خطرناک کوبرا ہیوی بائیک پر سوار ہوا اور مالک بن بیٹھا ۔ بائیک کا  مالک آیا تو  با ئیک پر  خطرناک کوبرا کو پھن پھیلائے دیکھ کر ششدر رہ گیا۔ مالک نے متعدد کوششیں کیں کہ کوبرا بائیک کو چھوڑ دے لیکن جیسے ہی قریب آیا کوبرا پھن پھلا کر سامنے آجاتا اور قابض رہا۔ آخر کئی منٹوں کی محنت کے بعد کوبرا نے بائیک کا قبضہ چھوڑا تو مالک نے سکھ کا سانس لیا ۔