Tuesday, April 23, 2024

خطرناک وائرس کورونا سے نوشہرہ میں خاتون جاں بحق

خطرناک وائرس کورونا سے نوشہرہ میں خاتون جاں بحق
April 1, 2020
 نوشہرہ (92 نیوز) خطرناک وائرس کورونا نے ایک اور زندگی نگل لی۔ نوشہرہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر طلحہ زبیر کے مطابق خاتون قاضی میڈیکل کمپلیکس کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھی۔ خاتون کی عمر 85 سال اور تعلق ڈاگی خیل نوشہرہ کلاں سے ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے علاقے کو لاک ڈاؤن کر دیا۔ ادھر چارسدہ کے علاقے جمال آباد میں میاں بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد علاقہ سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے علاقے میں داخل ہونے یا باہر جانے پر پابندی ہو گی۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریضوں کو گھر میں کورنٹائن کردیا گیا۔ دوسری طرف لاہور کے نواحی شہر رائیونڈ  سٹی کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا، میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام دکانیں بند کرکے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی۔ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ تبلیغی مرکز سے 27 افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق رائیونڈ سٹی کو قرنطینہ بنا دیا گیا،صرف چند ایک میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈک اسٹاف کا گھر گھر جا کر اسکریننگ کا عمل جاری ہے، علاقے میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔