Tuesday, April 23, 2024

خطرناک وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ میں لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند

خطرناک وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ میں لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند
March 20, 2020
کراچی (92 نیوز) خطرناک وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ہے۔ شاپنگ مالز، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند ہیں۔ زیادہ ترسرکاری دفاتر اور بسیں بھی بند ہیں۔ حکومتی فیصلے کے مطابق انٹرسٹی بس سروس بھی بند ہیں لیکن کچھ ٹرانپسورٹر فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ سہراب گوٹھ سے بسیں اور کوسٹر بھربھر کر مسافروں کو لے کر روانہ ہو رہی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کرائے بھی من مانے وصول کر رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر پولیس حکام کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔