Thursday, April 25, 2024

خطرناک وائرس دنیا بھر میں 7 لاکھ 96 ہزار زندگیاں نگل گیا

خطرناک وائرس دنیا بھر میں 7 لاکھ 96 ہزار زندگیاں نگل گیا
August 21, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) خطرناک وائرس دنیا بھر میں 7 لاکھ 96 ہزار زندگیاں نگل گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برازیل میں مزید ایک ہزار 234 ہلاکتیں ہوئی۔ خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 55 لاکھ 463 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1061  ہلاک، مجموعی تعداد 177395 ہو گئی۔ برازیل میں 1234، چلی 93، ارجنٹائن 187 اور میکسیکو میں 707 اموات ریکارڈ ہوئی۔ بھارت میں 981، عراق 87، ایران 139 اور ترکی میں 19 مزید  ہلاکتیں ہوئیں۔ سعودی عرب 42، بنگلہ دیش 41، برطانیہ 6 اور انڈونیشیا میں مزید 72 افراد ہلاک ہوئے۔ فلپائن میں 88، یوکرائن 40، روس 110 اور اٹلی میں مزید 6 افراد ہلاک ہوئے۔ بولیویا میں 61، رومانیہ 48، ایکواڈور 54 اور ہنڈراس میں 15 افراد چل بسے۔ جنوبی افریقہ میں 195، پیرو 200 اور کولمبیا میں 204 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر صدر عالمی بینک ڈیوڈ ملپس کا کہنا ہے کورونا وباء 10 کروڑ افراد کو انتہائی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل سکتی ہے۔