Friday, April 26, 2024

خطرناک بیکٹیریا پرتمام اینٹی بائیوٹکس بے اثر، عالمی ادارہ صحت پریشان

خطرناک بیکٹیریا پرتمام اینٹی بائیوٹکس بے اثر، عالمی ادارہ صحت پریشان
February 28, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خطرناک ترین بیکٹیریا کی نئی فہرست تیار کر لی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ان بیکٹیریا پر ادویات کا کوئی اثر نہیں ہو رہا جو انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خطرناک ترین بیکٹیریا کی ایسی نئی فہرست تیار کی ہے جن پر ادویات کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

اس فہرست میں سب سے اوپر ای۔۔ کولی جیسے جراثیم ہیں جو اسپتال میں داخل مریضوں کے خون میں جان لیوا انفیکشن یا نمونیا پھیلا سکتے ہیں۔ حال ہی میں خطرناک بیکٹیریا کلیبسیلا سے متاثرہ مریض امریکا میں دم توڑ گیا۔ اس مریض کی چھبیس اینٹی بائیوٹکس سے علاج کی کوشش کی گئی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

جرمنی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس سے پہلے اس فہرست پر بحث کی جائے گی جس کا مقصد حکومتوں کی توجہ پیچیدہ انفیکشن کے لیے اینٹی بائیوٹکس تلاش کرنے کی طرف دلانا ہے۔