Sunday, September 8, 2024

خط جرمن زبان میں لکھیں، ضروری قانونی دستاویزات بھی لگائی جائیں: سوئس حکومت

خط جرمن زبان میں لکھیں، ضروری قانونی دستاویزات بھی لگائی جائیں: سوئس حکومت
September 13, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) جے آئی ٹی کا سوئٹزر لینڈ حکومت کو لکھے دوسرے خط کا بھی جواب آگیا۔ سوئس حکومت نے خط جرمن زبان میں لکھنے اور ضروری قانونی دستاویزات ساتھ لگانے کا کہا ہے۔

 شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے مشتبہ غیر قانونی اکاؤنٹس، پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے سوئٹزر لینڈ کو2خط لکھے۔ جن میں منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سوئس حکومت نے دوسرے خط کا بھی جواب دیدیا۔ سوئس حکومت نے خط یہ کہہ کر واپس کردیا کہ یہ جرمن زبان میں ہونا چاہئے۔ اس خط کے ساتھ ضروری قانونی دستاویزات بھی لگائی جائیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ نیب کی قانونی ٹیم اب باہمی معاونت کے تحت سوئس حکام کو خط کا جواب دیگی۔ جے آئی ٹی کے پہلے خط کا جواب گزشتہ ہفتے آگیا تھا۔ باہمی قانونی معاونت کے سلسلے میں اب تک 6 ممالک سے 17جوابات آچکے ہیں۔