Tuesday, May 7, 2024

خضدار : دھماکے کے بعد ہر طرف افراتفری، امدادی کاموں کا مشکلات

خضدار : دھماکے کے بعد ہر طرف افراتفری، امدادی کاموں کا مشکلات
November 12, 2016
خضدار(92نیوز)ضلع خضدار میں  درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی ایک طرف افراتفری کا عالم تھا تو دوسری طرف امدادی کاموں میں  کئی طرح کی مشکلات  رہیں۔ تفصیلات کےمطابق درگاہ شاہ نورانی دشوار گزار پہاڑوں میں واقع ہے جہاں پہنچنا اتنا آسان نہیں دھماکےکے بعد امدادی  ٹیموں اور دیگر نے وہاں پہنچنے کی کوشش کی  جنہیں بہت سی مشکلات کا سامانا کرنا پڑا۔ پہلی مشکل انتہائی دشوار گزار راستہ  جو پہاڑوں سے گزرتا ہوا درگاہ تک پہنچتا ہے  جہاں سے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ۔ ان بلندو بالا اور دشوار گزار پہاڑوں پر موبائل فون نیٹ ورک بھی دستیاب نہیں جس کے نتیجے میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ۔ سب سے بڑ کر یہ کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے پاس ہیلی کاپٹر کی سہولت ہی موجود نہیں اور اوپر سے اندھیرے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ۔  ہیلی کاپٹر تو دور کی بات صوبائی حکومت کو ایمبو لینسز کی کمی کا بھی سامنا تھا  درگاہ کے قریب کوئی ایسا اسپتال  بھی نہیں ہے جہاں زخمیوں کو منتقل کیا جا سکتا۔