Sunday, May 12, 2024

خصوصی عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے، وکیل رضا بشیر

خصوصی عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے، وکیل رضا بشیر
December 19, 2019
لاہور (92 نیوز) پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کر نے کا اعلان کردیا۔ ادھر دبئی میں زیرعلاج پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو مشکوک قرار دے دیا۔ پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر کا کہنا تھا کہ ہماری دونوں درخواستوں کو خصوصی عدالت نے نہیں سنا، پرویز مشرف پاکستان سفر کرنے کی حالت میں نہیں، اس وقت بھی اسپتال میں ہیں۔ پرویز مشرف کہتے ہیں میرے خلاف کیس کچھ لوگوں کی ذاتی عداوت کی وجہ سے سنا گیا، دفاع میں بات کرنے اور تحقیقاتی کمیٹی کو بیان دینے کی اجازت نہیں ملی، ایسے فیصلے کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔