Friday, April 26, 2024

خصوصی عدالت کے فیصلے میں عداوت اور انتقام نظر آتا ہے، ایڈیشل اٹارنی جنرل عامر رحمان

خصوصی عدالت کے فیصلے میں عداوت اور انتقام نظر آتا ہے، ایڈیشل اٹارنی جنرل عامر رحمان
December 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایڈیشل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا خصوصی عدالت کے فیصلے میں عداوت اور انتقام نظر آتا ہے۔ ایسے کنڈکٹ والا جج اعلیٰ عدلیہ کا جج نہیں رہ سکتا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزازمیں فل کورٹ ریفرنس ہوا۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان  بیرون ملک ہونے کے باعث شریک نہ ہو سکے۔ ان کی جگہ ڈپٹی اٹارنی جنرل عامر رحمان نے شرکت کی ۔ عامر رحمان نے کہا کہ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد کے فیصلے میں عداوت اور انتقام واضح ہے۔ سزا پر عملدرامد کا جوطریقہ کار بتایا گیا وہ غیرقانونی اور غیرانسانی ہے۔ فیصلہ فوجداری نظام کی روایت کے بھی خلاف ہے۔ ایسے کنڈکٹ والا جج منصب پر نہیں رہ سکتا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا فیصلے میں سخت آبزرویشنز دی گئیں۔ ماضی میں کئی ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز کو بھی توسیع ملتی رہی۔ چیف جسٹس کی نظر سے شاید ججز کی توسیع کے عدالتی فیصلے شاید آرمی چیف کے مقدمہ  میں نہیں گزرے۔ کیس میں عدلیہ، پارلیمان اور ایگزیکٹو کے اختیارات کی حدود کا خیال نہیں رکھا گیا۔ سوال اٹھتا ہے کیا رائج شدہ روایات کے مطابق کئے گئے ریاستی اقدامات کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے اعلی آئینی عہدوں کے مقدمات میں جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینے کا بھی مشورہ دیا۔