Thursday, September 19, 2024

خشک میوہ جات میں شامل شینیے وادی کوئٹہ کی سوغات

خشک میوہ جات میں شامل شینیے وادی کوئٹہ کی سوغات
February 20, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) خشک میوہ جات کا ذکر آئے تو زباں پر بادام، پستہ اور کاجو کا ذائقہ آ جاتا ہے لیکن ان میں شامل خشک میوہ شینیے  وادی کوئٹہ کی سوغات ہے ۔
وادی کوئٹە میں سرد موسم کے دوران خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔ خشک میوے کی دکانوں اور ریڑھیوں پر بادام پستہ .کاجو کے درمیان ایک ایسا میوە بھی موجود ہوتا ہے جسے مقامی زبان میں شینیے کہا جاتا ہے جو بلوچستان کے علاوہ افغانستان کے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے ۔
دال کے دانے جتنا یہ خوش زائقہ میوہ اوپر سے نرم اور سبز جبکہ اندر سے سخت پوتا پے شوقین افراد بڑی مہارت سے اسے توڑ کر اسکا بیج بھی کھاتے ہیں ۔
شہری کہتے ہیں کہ مہنگا خشک میوہ خریدنا ان کے بس کی بات نہیں مگر کم قیمت شینیے خرید کر کھانا ان کا سردیوں میں پسندیدہ مشغلہ ہے ۔