Thursday, March 28, 2024

خشک میوہ جات مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے باعث شہریوں کی پہنچ سے دور

خشک میوہ جات مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے باعث شہریوں کی پہنچ سے دور
January 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) سردیوں میں خشک میوہ جات شوق سے کھائے جاتے ہیں لیکن بڑھتی قیمتوں نے قدرت کی نعمتوں کو شہریوں سے دور کر دیا ہے۔ چلغوزے جو سرد ہوائیں چلنےسے پہلے چھبیس سو روپے کلو میں فروخت ہوتے تھے۔ اب پانچ سے چھ ہزار روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں چلغوزے صرف دیکھ ہی سکتےہیں۔ دکاندار کہتے ہیں بڑھتی قیتموں سے وہ بھی پریشان ہیں کیونکہ شہری مہنگے ہونے کی وجہ سے خریداری نہیں کرتے۔ سرد راتوں میں خشک میوہ جات سے لطف اندوز ہونا بھی اب عام آدمی کے بس میں نہ رہا۔