Tuesday, April 23, 2024

خشک سردی کے خاتمے کے لیے ملک بھرمیں نمازاستسقا کی ادائیگی

خشک سردی کے خاتمے کے لیے ملک بھرمیں نمازاستسقا کی ادائیگی
December 4, 2021 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) بڑھتی ہوئی خشک سردی اوراسموگ نے سانس اورجلدی بیماریاں بڑھا دیں، جس پر شہری باران رحمت کی دعائیں کرنے لگے، ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے لیے نمازاستسقا ادا کی گئی۔

خشک سردی اور اسموگ کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں نماز استسقا ادا کی گئی، ملتان ، لودھراں ، بہاولپور ، خانیوال اور راجن پور میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور ابر رحمت کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
علماء کرام کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ، سرور کونین ، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی حصول بارش کے لئے نماز استسقاء کی تلقین فرمایا کرتے تھے۔

محکمہ زراعت کی جانب سے بھی شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ نماز استسقاء ادا کریں تاکہ بارشیں ہونے سے فصلوں کو مطلوبہ پانی میسر آ سکے۔ وزیرزراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے لاہور میں نماز استسقا ادا کی ۔گوجرانوالہ اور قصور میں بھی شہریوں نے نماز استسقا ادا کی اور ابر رحمت کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔