Friday, April 26, 2024

خشک سالی نے سندھ کے بعد پنجاب کو بھی لپیٹ میں لے لیا

خشک سالی نے سندھ کے بعد پنجاب کو بھی لپیٹ میں لے لیا
November 17, 2018
بہاولپور (92 نیوز) خشک سالی نے سندھ کے بعد پنجاب کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ پانی کی شدید قلت کے باعث چولستان سے نقل مکانی شروع ہو گئی۔ ڈی جی خان میں گندم کی بوائی خطرے میں پڑ گئی۔ ڈی جی زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی بوائی میں اڑتیس فیصد کمی،8.83 ملین ہیکٹر ٹارگٹ کی بجائے 0.4 ملین ہیکٹر پر بوائی ہوپائے گی۔ وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کہتی ہیں سارا بحران پانی کی کمی کے باعث ہے۔ ادھر سندھ کے علاقوں تھر، ٹھٹھہ، بدین، کوسٹل میں خشک سالی کے باعث ربیع اور خریف دونوں فصلوں کے لیے پانی کی مقدار انتہائی کم ہے۔