Tuesday, May 21, 2024

خشک سالی سے افغانستان کو خوراک کی قلت کاسامنا

خشک سالی سے افغانستان کو خوراک کی قلت کاسامنا
November 5, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) خشک سالی سے افغانستان کو خوراک کی قلت کا سامنا ہونے لگا۔

اقوام متحدہ کے مطابق سب سے زیادہ انگور پیدا کرنے والے صوبے غزنی میں فصل تباہ ہو گئی۔ افغانستان کی 80 فیصد آبادی خشک سالی سے شدید متاثر ہے۔ ملک بھر کے کسان بدترین معاشی بحران کا شکار ہیں۔ خشک سالی سے افغانستان میں 30 لاکھ مویشیوں کے مرنے کا بھی خدشہ ہے۔ گندم کی پیدوار صرف 2 ملین ٹن تک محدود ہو چکی ہے۔