Wednesday, April 24, 2024

خشوگی کے قتل کے احکامات دینے کی ٹیپ موجود ہے،ترک خفیہ ایجنسی

خشوگی کے قتل  کے احکامات دینے کی ٹیپ موجود ہے،ترک خفیہ ایجنسی
November 22, 2018
استنبول ( 92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، ترک میڈیا نے ترک خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ قتل کے احکامات محمد بن سلمان نے دیئے ۔ ترک میڈیاکے مطابق جمال خشوگی کے قتل کا حکم اور کسی نے نہیں بلکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا تھا۔ترک میڈیا  نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ترک خفیہ ایجنسی کے پاس  محمد بن سلمان کے قتل کا حکم دیتے ہوئے آڈیو موجود ہے ۔ ترک خفیہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی ایجنسی سی آئی اے کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خشوگی کے قتل سے قبل ہونے والی تمام گفتگو کی ریکارڈنگ مل گئی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق اس ریکارڈنگ میں محمد بن سلمان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جلد از جلد اس کو خاموش کردو  ۔  دوسری طرف  ترک حکومت کا ان تمام شواہد کے باوجود کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور یہ ہی کسی پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔