Friday, March 29, 2024

خشوگی کا قتل ، سعودی شاہی خاندان بھی شہزادہ محمد بن سلمان کو بادشاہ نہیں دیکھنا چاہتا

خشوگی کا قتل ، سعودی شاہی خاندان بھی شہزادہ محمد بن سلمان کو  بادشاہ نہیں دیکھنا چاہتا
November 21, 2018
دبئی (92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل نے جہاں پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، وہیں سعودی شاہی خاندان میں بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق سعودی بادشاہت کا تاج شاہ سلمان کے بعد انکے بیٹے کو نہیں بلکہ شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی احمد بن عبدالعزیز کو پہنایاجا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ہوتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کوبادشاہ بننے سے نہیں روکا جا سکتا نہ ہی وہ ایسا کریں گے۔ خبرایجنسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ احمد بن عبدالعزیز کو شاہی خاندان، سعودی سیکیورٹی حکام کے علاوہ مغربی طاقتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب سی آئی کی رپورٹ کو سعودی وزیرخارجہ عدل الجبر نے مسترد کردیا ہے ، جس پر ردعمل دیتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ ان الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ الجبر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کو اپنے ولی عہد محمد بن سلمان پر پورا اعتماد ہے وہ اس قسم کی ہرزہ سرائی سے بدگمان ہونے والے نہیں، ان الزامات کو سعودی حکام اور سعودی شہری مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، امریکی ایجنسی ایسے الزامات جان بوجھ کر عائد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔