Saturday, April 20, 2024

خشوگی قتل کیس سے متعلق حتمی رپورٹ پیر یا منگل تک تیار ہو جائیگی، ٹرمپ

خشوگی قتل کیس سے متعلق حتمی رپورٹ پیر یا منگل تک تیار ہو جائیگی، ٹرمپ
November 18, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمال خشوگی قتل کیس پر بریفنگ دی گئی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قتل سے متعلق حتمی رپورٹ پیر یا منگل تک تیار ہوجائے گی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سی آئی اے ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے ٹرمپ کو جمال خشوگی قتل کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے سعودی عرب کو  عظیم اتحادی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی کی رپورٹ  قبل ازوقت ہے لیکن اس کے مندرجات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئریٹ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کیس سے متعلق حتمی نتائج پر نہیں پہنچی۔ ابھی بہت سے سوالات ہیں جن کے جواب باقی ہیں۔ سی آئی اے  نے  گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا  تھا کہ جمال خشوگی کا قتل  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر کیا گیا۔