Friday, May 17, 2024

خشوگی قتل ،ترک عدالت نے دوسعودی شہریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

خشوگی قتل ،ترک عدالت نے دوسعودی شہریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
December 6, 2018
انقرہ ( 92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے معاملے پر  ترک عدالت نے دو سعودی شہریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، ترک وکیل کے مطابق یہ دونوں شہری سودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ہیں۔ ترک سرکاری وکیل کے مطابق دونوں افراد احمد العصری اور سعود القحتانی کے خلاف صحافی کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے شک و شبہات ملے ہیں۔ ترک عدالت کا یہ فیصلہ امریکی سینٹرز کی ہرزاسرائی کے بعد آیا،گزشتہ روز  امریکی سینٹرز نے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل سے ملاقات کی جس کے بعد امریکی سینٹرز نے ایک مرتبہ پھر سعودی ولی عہد پر خشوگی کے قتل کا بے بنیاد الزام عائد کیا تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ محمد بن سلمان کا اس قتل سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔