Friday, April 26, 2024

خشوگی قتل، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا نے سعودی عرب کا موقف مسترد کر دیا

خشوگی قتل، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا نے سعودی عرب کا موقف مسترد کر دیا
October 23, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا ،برطانیہ اور کینیڈا نے ایک بار پھر صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی عرب کے موقف کو مسترد کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے سعودی عرب کے موقف کو غیراطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مقتول صحافی کے معاملے کی تہہ تک جانا چاہتا ہے مگر وہ یہ نہیں چاہے گا کہ سعودی عرب امریکا سے اپنا سرمایہ واپس لے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی وضاحت سے مطمئن نہیں، اس کے قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ کینیڈین وزیر خارجہ فری لینڈ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی وضاحت مستند حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی، ترک حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔