Monday, May 6, 2024

خشوگی خاندان مشرقی وسطیٰ اور مغربی ممالک میں نمایاں مقام رکھتا ہے

خشوگی خاندان مشرقی وسطیٰ اور مغربی ممالک میں نمایاں مقام رکھتا ہے
October 20, 2018
ریاض (92 نیوز) خشوگی خاندان نہ صرف سعودی عرب بلکہ مشرق وسطیٰ اور مغربی ممالک بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔ شوبز ہو یا پھر کاروبار دنیا صحافت ہو یا پھر سیاست خشوگی خاندان کے کسی نہ کسی فرد کا اس میں ذکر آجاتا ہے۔ مقتول صحافی جمال خشوگی کے خاندان کا شمار سعودی عرب کے اُن  معتبرخاندانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دئیے۔ ان کا خاندان ترکی النسل ہے جو دو نسل پہلے سعودی عرب میں آباد ہوا۔ جمال خشوگی  کے دادا  محمد خشوگی ایک ڈاکٹر تھے اور سعودی بادشاہ ملک عبد العزيز بن عبد الرحمن آل سعود کے شاہی معالج تھے۔  ‎ جمال خشوگی کے چچا  عدنان خشوگی ایک معروف آرمز ڈیلر تھے جو اپنے شاہانہ طرز  زندگی کی وجہ  سے مشہور تھے۔ جمال خشوگی کی پھوپی سمیرا ایک مصنفہ اور لیڈی ڈیانا کے ساتھ اپنی دوستی کی وجہ سے مشہور دودی الفائد کی والدہ تھیں۔ جمال خشوگی کی کزن نبیلہ  نے  جیمز بانڈ فلم کی سیریز  نیور سے نیور اگین میں بطور معاون اداکارہ کام کیا۔ وہ اس وقت امریکا میں  ایک کامیاب بزنس  وومن  ہیں۔ جمال خشوگی کے اور  کزن عماد، فرانس کے ایک بہت بڑے بزنس مین ہیں جنھوں نے  لینڈ ڈویلیپمنٹ کے کاروبار میں کافی نام کمایا۔