Sunday, September 8, 2024

خسارے کے باوجود پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا

خسارے کے باوجود پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا
April 26, 2016
لاہور(92نیوز)قومی ایئر لائن انتظامیہ نے اربوں روپے کے خسارے کے باوجود  پائلٹس کی تنخواہ میں لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا بوئنگ ٹرپل سیون کے کپتان کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے بڑھا دی گئی  ہے۔ تفصیلات کےمطابق  ایئربس کے کپتان کی تنخواہ میں ایک لاکھ تیس ہزار   جبکہ  اے ٹی آر کپتا ن کی تنخواہ میں ایک لاکھ سات ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ پی  آئی  اے  انتظامیہ  نے  بوئنگ ٹرپل سیون کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ ایک لاکھ ،  ایئربس فرسٹ آفیسر  چھیاسٹھ ہزار اور اے ٹی آر کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ   اکاون  ہزار روپے   بڑھا دی ہے   ۔ دوسری جانب  پی آئی اے انتظامیہ نے  ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں گزشتہ پانچ سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔