Tuesday, April 23, 2024

خزانے میں ڈالر کے وافر ذخائر موجود ہیں، اسد عمر کا دعویٰ

خزانے میں ڈالر کے وافر ذخائر موجود ہیں، اسد عمر کا دعویٰ
November 14, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا خزانے میں ڈالر کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مرکزی بینک میں ملکی تاریخی کے سب سے زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے پی ڈی ایم کو سردیوں کی بیماری قرار دے دیا، بولے اپوزیشن کی کہانی ہر 3 مہینے بعد شروع ہو جاتی ہے، پی ڈی ایم کو ویکسین لگ جائے گی تو یہ واپس چلی جائے گی۔