Friday, May 17, 2024

خزانہ خالی ہو تو آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں، گورنر عمران اسماعیل

خزانہ خالی ہو تو آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں، گورنر عمران اسماعیل
November 6, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا خزانہ خالی ہو تو آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں۔

گورنر عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوازشریف دور میں ڈالر مصنوعی طور پر مستحکم رکھا گیا جس کا اثر آنا ہی تھا۔ مزید کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانےکی پوری کوشش کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے کچھ منصوبوں کیلئے مدد مانگی، وفاق کراچی کیلئے ہر قسم کی مدد کرنے پر تیار ہے۔