Monday, September 16, 2024

خریدے گئے ووٹوں سے بنا چیئرمین سینیٹ میں بیٹھا ہے ، وزیر اعظم

خریدے گئے ووٹوں سے بنا چیئرمین سینیٹ میں بیٹھا ہے ، وزیر اعظم
March 24, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ متفقہ طور پر ہونا چاہئے،تاکہ سینیٹ کا وقار اور عزت ہو۔

 وزیر اعظم کا کہناتھا کہ آج پیسوں سے خریدے گئے ووٹوں سے بنا چیئرمین سینیٹ بیٹھا ہے،سینیٹروں کا ایمان خریدا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال میں لوگوں نے الزامات تو بہت لگائے ہیں، وہ اپنے گریباں میں دیکھیں اور اپنے کام عوام کو دکھائیں ۔