Tuesday, April 30, 2024

خرچہ کیوں نہیں دیتے ،سب انسپکٹر کی بیوی نے اس کی ڈیوٹٰی پلیس پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

خرچہ کیوں نہیں دیتے ،سب انسپکٹر کی بیوی نے اس کی ڈیوٹٰی پلیس پر ہنگامہ کھڑا کر دیا
October 16, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گھر کا خرچ نہ ملنے پر گوجرانوالہ سیشن کورٹ میں تعینات سب انسپکٹر کی بیوی اس سے خرچہ مانگنے آ گئی ،خوب جھگڑے کے بعد سب انسپکٹر نے موقع سے بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ تفصیلات کےمطابق  گھر کے خرچے پر میاں بیوی میں نوک جھونک کوئی نئی بات نہیں ،کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں،جہاں سب انسپکٹر کی بیوی خرچہ مانگنے پہنچ گئی۔ ڈیوٹی پر مامور شوہر پہلے تو وضاحتیں دیتا رہا  جب دیکھا کہ بات بنتی نظر نہیں آرہی تو لگا دی دوڑ۔ بے چارے سب انسپکٹر کی بے بسی کا کھیل موقع پر موجود دیگر اہلکار دیکھ کر ہوئے خوب محظوظ، ہنستے مسکراتے رہےاور کچھ بیچ بچاؤ کراتے رہے۔ chilar