Saturday, April 27, 2024

خرم شیر زمان کا پیپلزپارٹی کی قیادت، وزراء،ایم پی ایز کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

خرم شیر زمان کا پیپلزپارٹی کی قیادت، وزراء،ایم پی ایز کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ
July 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) تحریک انصاف کےرہنما خرم شیر زمان نے ورلڈ بنک سے نالوں کی صفائی کی مد میں ملنے والے ایک ارب روپے کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا، کہاکہ کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، بلاول کاشہر کراچی نہیں بلکہ دبئی ہے

خرم شیرزمان نے دیگررہنماؤں کےساتھ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس میں  سندھ حکومت پرکرپشن کےسنگین الزامات لگائے ، کہاکہ کبھی پشاور،لاہوراور کوئٹہ  بارش میں پانی میں نہیں ڈوبے، کراچی ہر بار بارش میں ڈوب جاتاہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ورلڈ بنک نالوں کی صفائی کےلئے دیئے جانےوالے ایک ارب روپے کا آڈٹ کروائے۔

تحریک انصاف کےرہنماؤں کاکہناتھاکہ بلاول کاشہرکراچی نہیں بلکہ دوبئی ہے ،اس شہر سے کرپشن کرکے صرف پیسہ چاہئے، کل سے پانی میں ڈوبا کراچی بوند بوند کوترس رہاہےلیکن کسی سیاسی جماعت نےآواز نہیں اٹھائی۔

رکن سندھ اسمبلی بلاول غفار کا کہنا تھاسندھ حکومت کراچی میں کام کروانا ہی نہیں چاہتی ۔