Friday, April 26, 2024

خرم شیر زمان کا آصف علی زرداری کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

خرم شیر زمان کا آصف علی زرداری کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
January 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کونا اہل قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کااعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان  کا کہنا ہے کہ شواہد آنے کے بعد الیکشن کمیشن کی بجائے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، شواہد کی بنیاد پر آصف علی زرداری اب بچ نہیں سکیں گے ۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد یہ سب سے بڑ اسکینڈل ہے ،  سندھ کے لوگ تیار ہوجائیں آصف زرداری کی وکٹ کرنے والی ہے، ہمیں بڑے زبردست ثبوت ملے ہیں ، آصف زرداری اب آپ بچنے والے نہیں ۔