Wednesday, April 24, 2024

خرم ذکی کے مقدمہ قتل میں اورنگزیب فاروقی اور خطیب لال مسجد نامزد

خرم ذکی کے مقدمہ قتل میں اورنگزیب فاروقی اور خطیب لال مسجد نامزد
May 8, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے خرم ذکی کی میت وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر رکھ احتجاج کیا گیا۔ خرم ذکی کے قتل کا مقدمہ میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور مولانا اورنگزیب فاروقی کو نامزد کیے جانے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں ٹارگٹ کر کے قتل کیے جانے والے خرم ذکی کا جنازہ انچولی کی امام بارگاہ سے اٹھایا گیا۔ سیکڑوں سوگوار ساتھ تھے جو ماتم اور احتجاج کرتے شارع پاکستان پر آئے اور پھر پی آئی بی کالونی‘ طارق روڈ، شارع فیصل سے ہوتے ہوئے میٹروپول چورنگی پر پہنچے جہاں پولیس رکاوٹیں کھڑی کر کے تعینات تھی۔ پولیس نے شرکاءکو روکنے کی کوشش کی مگر سوگوار وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب بڑھتے ہی رہے۔ جلوس نے گورنر ہاوس کے قریب فوارہ چوک پر پہلا پڑاو¿ کیا مگر کچھ دیر بعد ہی دوبارہ وزیراعلیٰ ہاوس جانے کا اعلان کردیا۔ مظاہرین نے ڈاکٹر ضیاءالدین روڈ سے ہوتے ہوئے پی آئی ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دے دیا۔ شرکاءکا مطالبہ تھا کہ خرم ذکی کے قتل کی ایف آئی آر میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور اہل سنت والجماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی کو نامزد کیا جائے۔ آخرکار دو گھنٹے احتجاج کے بعد مطالبہ منظور کرلیا گیا۔ سرسید تھانے میں خرم ذکی کے قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی جس میں مولانا عبدالعزیز اور اورنگزیب فاروقی کو نامزد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاو¿س کے سامنے ہی خرم ذکی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔