Friday, April 19, 2024

خرطوم میں فیکٹری کا گیس ٹینکر پھٹنے سے 20افراد ہلاک

خرطوم میں فیکٹری کا گیس ٹینکر پھٹنے سے 20افراد ہلاک
December 4, 2019
خرطوم ( 92 نیوز) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ایک فیکٹری کا گیس ٹینکر پھٹنے سے 20 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی حکام کا کہنا ہے برتن بنانے والے فیکٹری میں سلنڈر کے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 130 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے کہا ہے  آگ لگنے سے فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،  ہلاک ہونے والوں میں ایشیا سمیت مختلف قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں آگ احتیاتی تدابیر کی کمی کی وجہ سے لگی۔