Wednesday, May 8, 2024

خراب موسم کے باعث شہباز شریف کا دورہ سوات اور پشاور ملتوی

خراب موسم کے باعث شہباز شریف کا دورہ سوات اور پشاور ملتوی
July 16, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا دورہ سوات اور پشاور ملتوی کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق  شہبازشریف کا دورہ خرابی موسم کے باعث ملتوی کیاگیا،شہبازشریف نےہارون بلورکی شہادت پرانکے اہلخانہ سےاظہار تعزیت کیلئےبھی جاناتھا۔ شہبازشریف کا سوات میں جلسہ کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔