Sunday, May 12, 2024

خراب موسم، ٹرینوں کی آمد و روانگی کا نظام درہم برہم

خراب موسم، ٹرینوں کی آمد و روانگی کا نظام درہم برہم
December 26, 2019
کراچی (92 نیوز) ملک  میں خراب موسم کے باعث ٹرینوں کی آمد و روانگی کا نظام درہم برہم ہو گیا، ٹرینوں کی آمد و روانگی میں 10 سے  12 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں  میں دھند اور ریلوے انتظامیہ کی نااہلی سے ٹرینوں کی آمد و روانگی کا نظام بھی پٹری سے اتر گیا۔ اندرون ملک سے ٹرینوں کی آمد میں 10 گھنٹے تک کی تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کینٹ اسٹیشنوں سے گاڑیوں کی روانگی بھی کئی گھنٹے تاخیر کے باوجود ممکن نہیں ہوتی۔ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیرکے باعث اندرون ملک مختلف تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے جانے والے بھی پریشان ہیں۔ کینٹ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث مسافر اور اپنے پیاروں کے استقبال کے لئے آنے والے فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔