Friday, April 26, 2024

خراب موسم سولر امپلس ٹو کی منزل میں رکاوٹ بننے لگا، شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے کو جاپان میں اتار لیا گیا

خراب موسم سولر امپلس ٹو کی منزل میں رکاوٹ بننے لگا، شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے کو جاپان میں اتار لیا گیا
June 1, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) کئی ہفتے چین میں موزوں موسم کا انتظار کرنے کے بعد سولر امپلس ٹو نے مشرقی چین کے شہر نانجنگ سے گزشتہ روز اڑان بھری تھی۔ سولر امپلس ٹو انتظامیہ کے مطابق جہاز نے بحرالکاہل پرچھ روز مسلسل سفر کرنا تھا جس میں طیارے کی توانائی کا واحد ذریعہ شمسی توانائی ہے اور ایک سو تیس گھنٹے میں آٹھ ہزار پانچ سو کلو میٹر سفر طے کرکے ہوائی پہنچنا تھا مگر اب پھر سولر امپلس ٹو کو خراب موسم نے جاپان کے شہر ناگویا میں اترنے پر مجبور کردیا ہے۔ پائلٹ ایک بار پھر موسم کے کلیئر ہونے تک جاپان میں انتظار کریں گے۔