Friday, March 29, 2024

خدمت خلق کے لئے قائم فاؤنڈیشن بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلی

خدمت خلق کے لئے قائم فاؤنڈیشن بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلی
January 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ خدمت خلق کے لئے قائم فاؤنڈیشن بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلی ۔ بھتے کی رقم سے جائیدادیں بھی بنا ڈالیں۔ ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ۔ تین ارب روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی۔ جائیدادیں کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں ۔ رقوم چھ کے قریب سہولت کاروں کے ذریعے لندن بھجوائی جاتی تھیں جن میں بابرغوری، سہیل منصور اور سینیٹر احمد علی بھی شامل ہیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق جائیدادوں میں جعلی ناموں کے ذریعے بھی ٹرانزیکشنز کی جاتی رہی ہیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق خدمت خلق فائونڈیشن کی جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم شہدا اور اسیران کے خاندانوں کو بھی دی جاتی ہیں ۔ فی الحال کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی رقوم شہداء اور اسیران کے خاندانوں کو نہیں روکی گئیں ۔ ایف آئی اے کا انسداد دہشتگردی ونگ تفتیشی افسر رحمت اللہ ڈومکی کی نگرانی میں کیس کی تحقیقات کر رہا ہے ۔