Saturday, May 11, 2024

خدمات کی فراہمی  میں تاخیر پر وزیر اعظم کا نوٹس

خدمات کی فراہمی  میں تاخیر پر وزیر اعظم کا نوٹس
October 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، تمام وزارتوں اور صوبوں کو شہریوں کی درخواستیں4 ہفتوں میں نمٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  سرکاری اداروں میں درخواستوں اور پٹیشنز پر کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے ۔ وزیراعظم آفس کیطرف سے مراسلہ جاری کیا گیا جس میں کہا کہ خدمات کی فراہمی ،  لائسنس،این او سی، ڈومیسائل کے حصول کیلیے شہریوں کی بے شمار درخواستیں تعطل کا شکار ہیں، سرکاری اداروں میں درخواستوں اور پٹیشنز پر کارروائی نہ ہونا افسوسناک قرار دے دیا۔ وزیراعظم نے عام شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے حکم جاری کیا ، وفاقی اورصوبائی اداروں کو شہریوں کی درخواستیں 4 ہفتوں میں نمٹانے کی ہدایت کردی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام وزارتیں، ادارے اور محکمے شہریوں کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں ،  درخواست پر تاخیر ہو تو شہریوں کو تحریری طور پر وجوہات بتائی جائیں۔ وزیراعظم نے تمام اداروں سے رپورٹ بھی طلب کرلی  اور کہا ادارے رپورٹ میں بتائیں کہ سروس ڈیلیوری سےمتعلق شہریوں کی کتنی درخواستوں پرکام ہوا ، ادارے اپنی ویب سائٹ یا نوٹس بورڈ پر سروس ڈیلیوری سے متعلق ٹائم لائن چسپاں کریں۔ ٹائم لائن دینے کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کومعلوم ہو کہ انکی درخواست پر کتنا کام ہوچکا ہے۔