Wednesday, May 8, 2024

خدا کیلئے کورونا پر ووٹوں کی سیاست نہ کریں ، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں بیان

خدا کیلئے کورونا پر ووٹوں کی سیاست نہ کریں ، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں بیان
June 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ خدا  کیلئے کورونا وبا پر ووٹوں کی سیاست نہ کریں،  یہ ایوان فیصلہ کرلے کہ وزیراعظم کیا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نےلاک ڈاؤن سےمتعلق مختلف بیانات دیے ہیں ،  ایوان کے بھی بہت سے ممبران کورونا کی زد میں آچکے ہیں، آپ نے سندھ کےخلاف بھی سیاست شروع کردی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  پوری دنیا میں پٹرول خریدار ڈھونڈ رہی ہے اور ہمارے ملک میں خریدار پٹرول ڈھونڈ رہے ہیں،  پمپس پر لائنیں لگی ہیں، ہمیں نہ بتائیں خود سے پوچھیں لائنیں کیوں ہیں؟ ۔