Thursday, April 18, 2024

خدا خدا کر کے ریلوے چلا ہے !!! میڈیا بریکنگ نیوز کے چکر میں حکومت پر تنقید کرتا ہے: خواجہ سعد رفیق

خدا خدا کر کے ریلوے چلا ہے !!! میڈیا بریکنگ نیوز کے چکر میں حکومت پر تنقید کرتا ہے: خواجہ سعد رفیق
July 13, 2015
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خدا خدا کر کے ریلوے چل پڑا ہے، اسے چلنے دیں۔ میڈیا بریکنگ نیوز کے چکر میں حکومت پر تنقید کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو دھرنے کی سازش کامیاب نہ ہونے کا دکھ ہے۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے نے اپنی آمدنی میں اضافہ اور اخراجات کو کنٹرول کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے پسنجر سیکٹر میں جو اہداف حاصل کئے ہیں وہ پاکستان ریلوے کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔