Friday, April 19, 2024

ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، علامہ طاہر اشرفی

ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، علامہ طاہر اشرفی
December 9, 2017

ملتان ( 92 نیوز ) علامہ طاہر اشرفی نے کہا ختم نبوت قانون پر سوچا سمجھا ڈاکا مارا گیا ہے ۔ جب تک اصل ڈاکوؤں کا پتہ نہیں چلتا تحریک ختم نبوت جاری رہے گی ۔ ختم نبوت ہمارے عقیدے اور ایمان کا حصہ ہے ۔ مولویوں کو فتوے لگانے کا کوئی شوق نہیں ۔

علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ظفر الحق کی رپورٹ سامنے لائی جائے گی  ۔پاکستان علماء کونسل کی کسی سے لڑائی نہیں ہے لیکن خاتم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔  ہمیں خادم حسین رضوی سے اختلاف ہے لیکن ختم نبوت پر ان کے ساتھ ہیں ۔ 

ادھر سجادہ نشین سلطان باہو پیر سلطان بخاری سمیت متعدد شخصیات نے بھی پیر آف سیال کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔