Tuesday, May 7, 2024

ختم نبوت کو نہ ماننے والے احمدی عاطف کومعاشی مشیر بنانے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا سامنا

ختم نبوت کو نہ ماننے والے احمدی عاطف کومعاشی مشیر بنانے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا سامنا
September 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو ختم نبوت کو نہ ماننے والے احمدی عاطف میاں کو معاشی مشیر بنانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ فواد چودھری نے تنقید کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کا رکن لگایا ہے اسلامک کونسل کا نہیں۔ فواد چودھری نے ختم نبوت کو نہ ماننے والے احمدی عاطف میاں پر تنقید کرنے والوں کو انتہا پسند بھی قرار دے دیا۔ فواد چودھری نے اپنےٹویٹ پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی سر ظفر اللہ کو وزیر خارجہ مقرر کیا تھا ، پاکستان تحریک انصاف قائد اعظم کے اصولوں پر چلے گی نہ کہ انتہا پسندوں کے ۔ ایک احمدی کو مشیر تعینات کرنے پر مذہبی جماعتوں سمیت عوام کی  جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔