Thursday, April 18, 2024

ختم نبوت کو نصاب میں شامل کر کے ملک میں نظام مصطفیٰ نافذ کیا جائے: اعلامیہ

ختم نبوت کو نصاب میں شامل کر کے ملک میں نظام مصطفیٰ نافذ کیا جائے: اعلامیہ
January 16, 2018

گولڑہ شریف (92 نیوز) دربار گولڑہ شریف میں عالمی ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پیرحمیدالدین سیالوی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ ملک بھر سے مشائخ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

کانفرنس سے سجادہ نشین گولڑہ شریف پیرنظام الدین جامی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم دہشت گردوں کو ہرمحاذ پر شکست دینگے اور ختم نبوت پر ہم جان دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پوری قوم ختم نبوت قوانین میں ترمیم کرنے والوں کو جاننا چاہتی ہے۔ حکومت کو  ختم نبوت قوانین میں تبدیلی کی وجوہات بتانا ہونگی۔

ختم نبوت کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت کو نصاب مین شامل کیا جائے۔ اہم سرکاری عہدوں پرقادیانیوں کی تعیناتی روکنے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔ اور ملک میں نظام مصطفیٰ نافذ کیا جائے۔