Tuesday, April 23, 2024

ختم نبوت پر میرا مکمل یقین ہے ، شفقت محمود

ختم نبوت پر میرا مکمل یقین ہے ، شفقت محمود
July 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے  ختم نبوت سے متعلق معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر میرا مکمل یقین ہے ، وہ مسلمان ہی نہیں جو ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتا۔ چینل 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے، مالی معاملات کے حوالےسے ترمیم میں شامل تھا، اس ترمیم کا ختم نبوت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔