Monday, May 20, 2024

ختم نبوت میں ترمیم کی سوچ رکھنے والے نظام کو آگ لگا دیں گے ، شیخ رشید

ختم نبوت میں ترمیم کی سوچ رکھنے والے نظام کو آگ لگا دیں گے ، شیخ رشید
October 4, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ختم نبوت میں ترمیم اور اس فرسودہ سوچ رکھنے والے نظام کو بھی آگ لگا دیں گے۔
شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلف نامے کی اقرار نامے میں تبدیلی کو فوراً واپس لیا جائے ورنہ لبیک یارسول اللہ کی تحریک چلے گی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر ایک اسمبلی ایک چور کے پیچھے کھڑی ہوسکتی ہے اور مغربی سوچ اور انکے اشارے پر چند سو لوگ کھڑے ہوسکتے ہیں، تو قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ جمعہ کے بعد ساری قوم کھڑی ہوجائے، ہم اپنے نبی کی شان پر مرمٹیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں ایک گہنگار مگر عاشق رسول ہوں ، دو روز قبل میں نے ہی قوم کی توجہ قومی اسمبلی میں نواز شریف کو اہل کرناے کی ترامیم کے مضمرات کی جانب مبذول کرائی تھی ۔