Monday, May 20, 2024

ختم نبوت سے متعلق حلف نامے کو واپس بحال کیا جائے گا، ایاز صادق

ختم نبوت سے متعلق حلف نامے کو واپس بحال کیا جائے گا، ایاز صادق
October 4, 2017

ختم نبوت سے متعلق حلف نامے کو واپس بحال کیا جائے گا، ایاز صادق
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حلف نامے کے معاملے پر حکومت آمادہ ہے اور پہلے والے حلف نامہ فارم پر واپس جا رہے ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس پر اتفاق کیا ہے ۔
پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حلف نامے کے معاملے پر دو دن سے بحث چل رہی تھی ۔ میری طبیعت خراب تھی آج ایوان میں اایا تو پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلایا ۔ سب نے سر جوڑ کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ۔ اور اتفاق کیا کہ حلف نامے کو اصل شکل میں بحال کیا جائے گا۔سیون سی سے متعلق بھی اجلاس بلایا جائے گا۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ غلطی کا احساس ہونے پر اسے درست کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ کل کے بیان کے بعد بھی تنقید ختم نہیں ہوئی ، یہ بل اتفاق رائے سے سب کمیٹی اور پارلیمنٹ میں آیا تھا ، سینیٹ میں اس پر اتفاق نہیں ہوا تھا، حلف نامے کے معاملے پر حکومت آمادہ ہے اور پہلے والے حلف نامہ فارم پر واپس جا رہے ہیں ، تمام سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں انہوں نے اس پر اتفاق کیا ہے ۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا مزید کہنا تھا کہ سیون بی اور سیون سی مارشل لا میں آیا تھا اسے بھی واپس اسی شکل میں ترمیم کر دیں گے ، وہ اسی شکل میں بحال رہیں گے ۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حساس اور جذباتی مسئلہ ہے ، ارکان کے کاغذات نامزدگی مٰں حلف نامہ کا فارم اصل شکل میں بحال کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے تجویز دی ہے کہ سیکشن 203 میں ترمیم کو بھی ختم کیا جائے۔ وہ بھی متنازعہ ۔ترمیم عدالتوں میں چیلنج کر دی گئی ہے۔
انتخابی اصلاحات بل دو ہزار سترہ میں ختم نبوت سے متعلق کلیریکل تبدیلی کا معاملہ 92 نیوز سامنے لایا تھا۔