Monday, May 20, 2024

ختم نبوت ایمان کا ستون ہے جس پر ردو بدل کاسوچا بھی نہیں جاسکتا : احسن اقبال

ختم نبوت ایمان کا ستون ہے جس پر ردو بدل کاسوچا بھی نہیں جاسکتا : احسن اقبال
October 6, 2017

سلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسمبلی میں تقریر کے بعد وزیر قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ایمان کا ستون ہے جس پر ردو بدل کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی جارہی ہے اور کچھ عناصر اس معاملے پر نفرت کا بیج بو کر شرارت کررہے ہیں۔
اس سے پہلے احسن اقبال نے انتخابی اصلاحات بل کے معاملے پر اسمبلی میں بھی لمبی چوڑی تقریر کی اور وضاحتیں دیتے رہے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے بھی دفاعی پوزیشن اپناتے ہوئے کہا کہ بل کی تیاری اور منظوری تک ذرا بھی بدنیتی شامل نہیں تھی۔
انتخابی اصلاحات بل میں تبدیلی نے حکومت کو خوب سبکی کا سامنا کرنا پڑا ،اپوزیشن اور عوام کے احتجاج کے بعد ن لیگی حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے بل کو اصل شکل میں بحال کر دیا ہے۔