Friday, May 17, 2024

خبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی آگئی ، متاثرین کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی

خبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی آگئی ، متاثرین کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی
December 3, 2020

خبرپختونخوا  میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،  مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ صرف پشاور میں کورونا پھیلنے کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس وقت خیبرپختونخوا کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار919 تک پہنچ چکی ہے۔کورونا پھیلنے کی وجہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کا نہ ہونا ہے۔

مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا وارڈز کو وسعت دی گئی ہے ، صوبے کے سب سے بڑے اسپتال ایل آر ایچ میں کورونا مریضوں کی گنجائش 244 ہے جبکہ اس وقت وہاں 79 مریض داخل ہیں۔ خیبرٹیچنگ اسپتال میں 90 مریض اور ایچ ایم سی میں 100 مریض زیرعلاج ہیں۔ دونوں اسپتالوں میں 281 مریضوں کی گنجائش ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح بھی بڑھنے لگی ہے اور صوبہ بھر میں اب تک 1378 اموات واقع ہوچکی ہیں۔